عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ پہلی ٹرین 18اپریل کو چلے گی

ورکشاپس ڈویژن کو اسپیشل ٹرینوں کیلیے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، حکام


این این آئی April 12, 2023
ورکشاپس ڈویژن کو اسپیشل ٹرینوں کیلیے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، حکام۔ فوٹو: فائل

ریلوے انتظامیہ نے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پہلی اسپیشل ٹرین 18اپریل کو چلائی جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، مسافروں کے رش کے باعث پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔

حکام نے ورکشاپس ڈویژن کو اسپیشل ٹرینوں کیلیے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں