انسانیت کی تذلیل بھارت میں جائیداد کیلیے مردہ خاتون کے انگوٹھا لگوانے کی ویڈیو وائرل

کملا دیوی کے شوہر کا کچھ عرصے قبل انتقال ہوگیا تھا اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، پولیس

پولیس نے جعلی کاغذات پر انگوٹھا لگوانے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا:فوٹو:اسکرین گریب

جائیداد کے کاغذات پر مردہ خاتون کا انگوٹھا لگوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گاڑی کی پچھلی سیٹ پر موجود مردہ خاتون کا انگوٹھا مختلف کاغذات پر لگوا رہا ہے۔ یہ انسانیت سوز واقعہ بھارت کے شہر آگرہ میں پیش آیا۔




پولیس کے مطابق کملا دیوی کے شوہر کا کچھ عرصے پہلے انتقال ہوگیا تھا اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ کملا دیوی کے بہنوئی کے بیٹوں نے جائیداد کے جعلی کاغذات بنوائے تھے۔ کملا دیوی کی بھانجی کے بیٹے کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاش کو اسپتال لے جانے کا کہہ کر لےگئے تھے اور راستے میں گاڑی روک کر یہ کارروائی کی۔
Load Next Story