کورونا کے مزید 40 کیسز رپورٹ کراچی میں 2 مریضوں کا انتقال

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 881 ٹیسٹ کیے گئے، 18 مریضوں کی حالت تشویش ناک


ویب ڈیسک April 12, 2023
(فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے رپورٹ ہونے والے مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 3ہزار 881 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 40 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 18 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 376 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 14 مریضوں کے نتائج مثبت آئے اور شرح 3.72 فی صد رہی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 269ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے صرف 2 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 0.74فیصد رہی۔

علاوہ ازیں گلگت میں 24 گھنٹوں کے دوران 129 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1 کا نتیجہ مثبت آیا اور شرح 0.78 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ گوجرانوالہ میں 354 افرادکے ٹیسٹ کیے گئے اور وہاں بھی ایک شخص میں کورونا مثبت آیا اور شرح 0.28 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔ دونوں مریضوں کا تعلق کراچی سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں