موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پنجاب میں ہیٹ ویو گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
شدید گرمی سے جنگلات میں آتشزدگی کا بھی خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیٹ ویو اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ شدید گرمی سے جنگلات میں آتشزدگی کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر کوارڈینیشن کی زیر صدارت ہیٹ ویو اور فاریسٹ فائر بارے کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ساوتھ حمید اللہ ملک، سول ڈیفنس، جنگلات، زراعت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ انڈسٹریز، سی ڈی اے بہاولپور کے افسران شریک ہوئے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رحیم یار خان اور بھکر سمیت دیگر اضلاع کے افسران بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق محمود بخاری نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاو اور انتظامات بارے پلان پی ڈی ایم اے کو جمع کروائیں۔ محکمہ تعلیم بچوں کے امتحانی شیڈول بارے فی الفور پی ڈی ایم اے کو آگاہ کرے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیٹ ویو اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ گرمی کی شدت بڑھنے سے جنگلات میں آتشزدگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ جنگلات فاریسٹ فائر سے بچاؤ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر رپورٹ جمع کروائے۔
طارق محمود بخاری نے یہ بھی بتایا کہ ہیٹ ویو سے بچاو کے لیے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں، ہیٹ ویو سے بزرگ شہری اور بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ بچاو کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاو اور حفاظتی تدابیر بارے عوام الناس کو موثر آگاہی فراہم کی جائے۔ پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔