صارفین کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
نیپرا کے مطابق فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
بجلی صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔