ٹی20 میں قومی ٹیم کی قیادت شاہین کے سپرد کرنی چاہیے عاقب جاوید

پاکستان کو جارح مزاج کپتان کی ضرورت ہے، ہیڈکوچ لاہور قلندرز


ویب ڈیسک April 12, 2023
پاکستان کو جارح مزاج کپتان کی ضرورت ہے، ہیڈکوچ لاہور قلندرز (فوٹو: ایکسپریس ویب)

لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کو شاہین آفریدی کی طرح جارح مزاج کپتان کی ضرروت ہے۔

لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے بھی بابر کی کپتانی کے حوالے سے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بابر بڑے فارمیٹ کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں طویل فارمیٹ کی کرکٹ یعنی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: شاہین نے بالنگ کے بعد بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرلی

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے نقطہ نظر سے بات کروں تو مستقبل میں ہمارے پاس زیادہ ٹی20 کرکٹ نہیں، ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں شاہین کو بطور ٹی20 کپتان قومی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: ''آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں''، عاقب جاوید

سابق کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی کی قائدانہ صلاحیتیں سب کے سامنے ہیں، پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم لگاتار 2 بار ٹائٹل نہیں جیت سکی لیکن شاہین کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے کرکے دکھایا، میرے خیال میں شاداب اور بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم جارح مزاج انداز میں نہیں کھیل رہی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین دلیر فیصلے کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں، ان فیصلوں کی وجہ سے اسی وجہ سے وہ بعض اوقات تنقید کی زد میں بھی رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں