پی ایس ایل8 جُوا کمپنیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

عدالت نے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک April 12, 2023
عدالت نے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں جُوا کمپنیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

پشاور ہائیکورٹ میں پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں شریک جُوا کمپنیوں کی تشہیر کے خلاف درخواست پر جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔

درخواست گزار کے وکیل سیف اللہ کاکاخیل نے درخواست میں کہا کہ ملک جُوا کھیلنے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود پی ایس ایل کو جُوا کمپنیوں نے اسپانسر کیا، بیٹنگ کمپنیز کی موبائل ایپس اور ویب سائٹس چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: جُوا کمپنیز کی پی ایس ایل میں اسپانسر شپ کی تحقیقات جاری ہیں، بورڈ

جُوا کمپنیوں کی تشہیر غیرقانونی ہے، فرنچائز پر کمپنیوں کے اسپانسر پر پابندی عائد کی جائے۔ جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں