فواد چوہدری کی وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا جائے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے کیس میں مجھے فریق بنایا جائے، فواد چوہدری

لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا جائے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے کیس میں مجھے فریق بنایا جائے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی.

درخواست نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں جاری کیس میں فریق بننے کے لیے دائر کی گئی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔


فواد چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث شہباز شریف ان کے بیرون ملک جانے کے ضامن تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں، شہباز شریف کو ضامن کے طور پر نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا، لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی میری درخواست مسترد کردی ہے۔

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا جائے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے ی اجازت کے کیس میں مجھے فریق بنایا جائے۔
Load Next Story