سابق ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد پر فالج کا حملہ اسپتال داخل

آج صبح فالج کے حملے کے بعد انہیں کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے


ویب ڈیسک April 19, 2014
لٹل ماسٹر حنیف محمد گزشتہ سال ہی برطانیہ سے جگر کے کینسر کا علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئے تھے۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

پاکستان کے مایا ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کو فالج کے حملے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حنیف محمد کو کراچی میں آج صبح فالج کا اٹیک ہوا ہے جس کے باعث انہیں تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کروادیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حنیف محمد کے بیٹے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے والد کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، قوم سے اپیل پے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

اس سے پہلے گزشتہ سال لٹل ماسٹر حنیف محمد برطانیہ سے جگر کے کینسر کا علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئے تھے تاہم وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہوسکے۔ ایک ہفتہ قبل وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے حنیف محمد کی رہائش گاہ پر ان ملاقات کی اور حکومت کی طرف سے علاج معالجے کے لئے 50 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |