لاہور میں نئے کاروباری اوقات کار کا نوٹی فکیشن جاری

عید کے بعد پرانے اوقات بحال ہوجائیں گے، عوام سے قوانین پر عمل درآمد کی اپیل


ویب ڈیسک April 12, 2023
(فوٹو : فائل)

لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کاروباری اوقات کار میں نرمی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق عید تک ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے عیدالفطر کی چھٹیوں تک اوقات کار کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں کاروباری سرگرمیاں رات ایک بجے تک جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بیکرز، سویٹس، کریانہ اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو 1 بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی جبکہ ریسٹورنٹس قبل افطار سے سحر تک کھلے رہیں گے۔ اسپتال، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز،پنکچر شاپس،ملک شاپس اور تندور پابندی سے مستشنی ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد سابقہ اوقات کار کی پابندی لازم ہوگی۔ اوقات کار کی خلاف ورزی پر جرمانے یا کاروباری بندش ہو گی۔ بار بار خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ عوام سے گزارش ہے کہ قوانین پر عمل کریں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں