35 ہزار سال قبل مصری باشندہ کیسا دکھتا تھا

بشریات کے تجزیے نے کنکال کی باقیات کو افریقی نسل کے آدمی کے طور پر شناخت کیا ہے


ویب ڈیسک April 12, 2023
[فائل-فوٹو]

برازیل کے ماہرین نے ڈجیٹل امیجنگ کا استعمال کرتے ہوئے 35 ہزار سال قبل رہنے والے مصری شخص کے چہرے کی ہوبہو نقل بنائی ہے۔


موئسر الیاس سینٹوس (ایک ماہر آثار قدیمہ) اور سسیرو موریاس (ایک 3D ڈیزائنر) نے مل کر ڈیجیٹل امیج کو بنانے کے لیے مصر میں آثار قدیمہ کے مقام پر پائے جانے والے ایک آدمی کے کنکال کی باقیات کا استعمال کیا۔


http___cdn.cnn.com_cnnnext_dam_assets_230406163708-03-nazlet-khater-facial-approximation

یہ تصویر نزلیٹ کھیٹر 2 کی کھوپڑی کا تفصیلی تخمینہ پیش کرتی ہے جو 35,000 سال پرانا فوسل ہے جو 1980 میں مصر کی وادی نیل میں دریافت ہوا تھا۔


http___cdn.cnn.com_cnnnext_dam_assets_230406163707-02-nazlet-khater-facial-approximation

بشریات کے تجزیے نے کنکال کی باقیات کو افریقی نسل کے آدمی کے طور پر شناخت کیا ہے جس کی عمر موت کے وقت 17 سے 29 سال کے درمیان تھی۔ تجزیہ بتاتا ہے کہ وہ تقریباً پانچ فٹ اور تین انچ لمبا تھا۔


http___cdn.cnn.com_cnnnext_dam_assets_230406163706-01-nazlet-khater-facial-approximation

ٹیم نے چہرے کی نئی تعمیری تکنیک کا استعمال کیا جو آثار قدیمہ کے ماہرین کو کنکال کی باقیات کے چہرے کی خصوصیات کو صحیح طریقے سے اجاگر کرنے میں مدد دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں