رکن کانگریس کا پی ٹی آئی کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں پر جوبائیڈن انتظامیہ کو مراسلہ

امریکی سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے پاکستانی حکام پر زور دیا جائے کہ وہ مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات کریں، بریڈ شرمین

—فوٹو: اسکرین شاٹ

امریکی کانگریس رکن بریڈ شرمین نے ایک مراسلہ شیئر کیا جس میں انہوں نے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کو "پاکستان میں جمہوریت" اور خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف مبینہ طور پر "سیاسی انتقامی کارروائیوں" سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

11 اپریل کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کیلیفورنیا کے قانون ساز نے جوبائیڈن سے کہا ہے کہ امریکی سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے پاکستانی حکام پر زور دیا جائے کہ وہ مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات کریں اور ذمہ دار کو جوابدہ ٹھہرائیں۔


انہوں نے کہا کہ 'میں حکام پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آگے بڑھنے والی سیاسی شخصیات یا شہری جو محض (احتجاجی) مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں، انہیں جمہوریت مخالف نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔"




 

بریڈ شرمین نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف درج کیے گئے "متعدد مقدمات"، 'سیاسی شخصیات جیسے کہ شہباز گل اور صحافی جمیل فاروقی پر مبینہ تشدد اور جنسی زیادتی'، 'عمران خان کے حمامیوں کے خلاف طاقت کا استعمال'، انسداد دہشت گردی کے خلاف مظاہریں کی گرفتاری سمیت "آزادی اظہار پر پابندی' مسائل کی نشاندہی کی۔

انہوں نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے اس بیان پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کو سیاسی میدان سے ختم کر دیا جائے گا۔ مراسلے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کا بھی ذکر کیا گیا اور اسے "جمہوری عمل کو ختم کرنے کی ایک اور کوشش" قرار دیا۔
Load Next Story