باسکٹ بال اسٹار مائیکل جارڈن کے جوتے 22 ملین ڈالر میں نیلام

امریکی کھلاڑی نے یہ جوتے 1998ء کے این بی اے فائنل میں پہنے تھے

فوٹو: انٹرنیٹ


باسکٹ بال کے سپر اسٹار مائیکل جارڈن کے جوتے 2.2 ملین ڈالر میں نیلام ہوگئے۔


غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی باسکٹ بال کھلاڑی مائیکل جارڈن نے یہ جوتے سن 1998 کے این بی اے فائنل میں پہنے تھے جو کسی کھلاڑی کے فروخت ہونے والے اب تک کے مہنگے ترین جوتے ہیں، توقع تھی کہ نیلامی میں ان کی قیمت چار ملین ڈالر تک جا سکتی ہے تاہم عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے باوجود یہ توقع سے کافی کم قیمت پر فروخت ہوئے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق نیویارک میں 11 اپریل کو مائیکل جارڈن کے جوتے کے جوڑے کے لیے 2.2 ملین ڈالر کی بولی لگائی گئی، اس فروخت نے اس سابقہ ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے جب سن 2021 میں 'ایئر جارڈنز' سیریز کا ایک جوڑا ڈیڑھ ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔


نیلامی کے منتظمین کے مطابق مائیکل جارڈن نے کھیل کے بعد جوتوں کا جوڑا اپنے آٹوگراف کے بعد بال بوائے کو دے دیا تھا لیکن جوتے بیچنے والا وہ اصل شخص نہیں تھا جسے مائیکل جارڈن نے دیے تھے، منتظمین نے خریدار کے بارے میں بھی تفصیلات نہیں بتائیں۔




باسکٹ بال کے سپر اسٹار نے انہیں سن 1998 میں این بی اے کے فائنل میں دوسرے گیم میں پہنا تھا جو ان کا چھٹا اور چیمپئن شپ کا کا آخری میچ تھا، جارڈن اب 60 برس کے ہو چکے ہیں، جنہوں نے اپنے باسکٹ بال کیریئر کا بیشتر حصہ شکاگو بلز نامی ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہوئے گزارا۔ اس ٹیم کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے تمام چھ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتے۔

جارڈن نے یہ جوتے سن 1998 میں یوٹاہ جاز کی ٹیم کے خلاف دوسرے ہاف میں پہنے تھے اور 88 کے مقابلے میں 93 پوائنٹ سے جیت حاصل کی تھی۔


اطلاعات کے مطابق جوتے بنانے ولی کمپنی نائیکی اب بھی باسکٹ بال کے اسٹار کھلاڑی کو اپنے ائیر جارڈن نامی جوتے کی سیریز کی فروخت کے لیے انہیں لاکھوں کی رائلٹی ادا کرتی ہے۔




Load Next Story