بزدل آدمی صرف نواز شریف ہی بن سکتا ہے عمران خان

میں نواز شریف کا نام نہیں لینا چاہتا تھا بس مثال دینا چاہتا تھا، عمران خان کا افطار پر کارکنوں سے خطاب

—فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کو بزدل آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اُس کا نام بھی نہیں لینا چاہتا۔

زمان پارک میں کارکنان کے ساتھ افطاری کے موقع پر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں آپ سب لیڈر بنیں، لیڈر بننے کے لیے ہمارا کردار اپنے نبی اکرم ﷺ جیسا ہونا چاہیے سب سے پہلے صادق اور امین ہونا چاہیے اس کے بعد دلیر ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ بزدل آدمی نواز شریف بن سکتا ہے مگر وہ دلیر نہیں ہو سکتا، میں نواز شریف کا نام نہیں لینا چاہتا تھا بس مثال دینا چاہتا تھا۔


چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے لا الہ الا اللہ سے دلیری حاصل کی۔ یہ انسان کی آزادی اور غیرت کا دعویٰ ہے کہ اللہ میں تیرے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔ میری نظر میں پیسے لے کر اپنے ضمیر کا سودا کرنا شرک ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے آپ کو اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونے کا حکم دیا ہے، جب معاشرے میں انصاف ہوتا ہے قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو طاقتور سے انسان کو حفاظت ملتی ہے، مغرب کے ملک انصاف کی وجہ سے ہی اوپر گئے ہیں، انصاف ہوتا ہے تو خوشحالی آتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جہاں لوگوں کو قانون تحفظ دیتا ہے وہاں لوگ ترقی کرتے ہیں، اگر کفار بھی معاشرے میں انصاف کریں گے تو وہ خوشحال ہوں گے اور اگر مسلم معاشرہ ظلم کرے گا تو تباہی مقدر بنے گی۔
Load Next Story