حکمرانوں کی لڑائی میں پاکستان دنیا بھر میں تماشا بن گیا سراج الحق

حکمران لڑائیاں جاری رکھ کر پاکستان کو شام، لیبیا اور یمن کی طرح بنادیں گے، امیر جماعت اسلامی

فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی لڑائی میں پاکستان دنیا بھر میں تماشا بن گیا ہے۔

جامعہ پنجاب لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سارا انتشار پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی کے درمیان کرسی اور مفادات کے لیے جنگ کی وجہ سے ہے۔


امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاست دان ایک دوسرے کو ختم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، حکمرانوں نے ایوان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، حکمران لڑائیاں جاری رکھ کر پاکستان کو شام، لیبیا اور یمن کی طرح بنادیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شرکا سے خطاب میں مزید کہا کہ تعصبات اور نفرتوں کے ماحول میں نوجوانوں کو اٹھنا ہوگا، یوتھ اسلامی جمہوری انقلاب کے لیے کردار ادا کرے۔
Load Next Story