یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ ارکان سمیت 18 افراد ہلاک

امریکی ڈرون طیارے نے ملک کے وسطی صوبے ’’البیضا‘‘ میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا، مقامی میڈیا


ویب ڈیسک April 19, 2014
امیریکی طیارے نے دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا فوٹو: فائل

یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 15 مبینہ ارکان سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے ۔

یمن کے مقامی میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے ملک کے وسطی صوبے ''البیضا'' میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت گاڑی میں 18 افراد سوار تھے جن میں سے کم از کم 15 کا تعلق القاعدہ سے تھا۔

واضح رہے کہ امریکا اپنے مطلوب ملزمان کی ہلاکت کے لئے پاکستان اور افغنستان کے علاوہ یمن اور صومالیہ میں ڈرون حملے کرتا ہے تاہم 3 ماہ سے زائد عرصے سے پاکستان میں کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں