تنویر الیاس کے بعد اب شہباز شریف کے نااہل ہونے کی باری ہے پرویز الہیٰ
توہین عدالت کا مجرم کسی صورت بھی معافی کا مستحق نہیں ہے، پرویز الہی
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے بعد اب شہباز شریف کے نااہل ہونے کی باری ہے۔
پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے گفتگو میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ توہین عدالت کا مجرم کسی صورت بھی معافی کا مستحق نہیں ہے، شہباز شریف نے توہین عدالت کے ساتھ سپریم کورٹ کی حکم عدولی بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سردار الیاس تنولی کو توہین عدالت پر عہدے سے ہٹا کر نااہل قرار دیا گیا اور اب شہباز شریف کی بھی باری ہے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ الیکشن کے معاملے پر شہباز شریف نااہل جبکہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سیکیورٹی اقدامات نہ کرنے پر جیل جاسکتے ہیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے ملک کی معاشی صورت حال پر کہا کہ اسحاق ڈار ملک ڈیفالٹ کرنے کے مشن پر آئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ روز بہ روز پاکستان کی معاشی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے۔