خیبرپختونخوا حکومت کا اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کوماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان

کے پی کے حکومت ایم اے اور ایم ایس سی کرنے والے بے روز گار نوجوانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے گی


ویب ڈیسک April 19, 2014
وظیفہ ماسٹرز کرنے والے ہر بے روز گار نوجوانون کو بغیر کسی سیاسی سفارش کے فراہم کیا جائے گا، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن۔ فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کے لئے ماہانہ وظیفے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کا جناح کالج میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے ایم اے اور ایم ایس سی کرنے والے بے روز گار نوجوانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے اور یہ وظیفہ ماسٹرز کرنے والے ہر بے روز گار نوجوانون کو بغیر کسی سیاسی سفارش کے دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں