کوئٹہ میں عوام سستے آٹے کے لیے ترس گئے
سستے بازاروں میں آٹے کے اسٹال خالی ہیں
حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سستا آٹے کو بلوچستان کے عوام ترس گئے ہیں اور وہ آٹے کے حصول کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے سستے بازاروں میں آٹے کے اسٹال خالی ہیں جبکہ آٹا خریدنے کے خواہش مند بہت سارے موجود ہیں۔
حکومتی اعلان کے بعد ابتدائی دنوں میں چند ٹرک آئے اور پھر سستا آٹا غائب ہوگیا۔ دوسری جانب بلوچستان میں آٹے کی قیمت میں من مانا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد بیس کلو آٹے کا تھیلا 1575 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔