شارع نورجہاں پولیس نے پیسے چھینے شورمچانے پرفائرنگ کرکے مقابلہ قراردیدیا زخمی شخص کا بیان

کٹی پہاڑی کے قریب صبح پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرنگ کی، پولیس کا دعویٰ


ویب ڈیسک April 19, 2014
انعام کی رقم کے حصول کے لئے کراچی پولیس کی جانب سے مقابلوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پولیس کا کہنا تھا کہ آج صبح اورنگی ٹاؤن ٹاؤن کٹی پہاڑی پر پولیس مقابلہ ہوا تھا جس کے دوران ایک شخص ہلاک اوردوسرا زخمی ہوگیا تھا تاہم زخمی شخص کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیں روک کرپیسے چھینے کی کوشش جس پر شور کیا تو اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کٹی پہاڑی کے قریب صبح 6 بجے پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص جمعہ خان کا کہنا ہےکہ وہ اپنے کزن کے ہمراہ اپنے لاپتہ بھانجے کی تلاش کے لئے نکلا تھا کہ شارع نورجہاں پولیس نے انہیں کٹی پہاڑی پر روکا اور پیسے چھین لئے جس پر شور مچایا تو پولیس نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اس کا کزن محمد یونس موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ وہ خود زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ انعام کی رقم کے حصول کے لئے کراچی پولیس کی جانب سے مقابلوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں