کامران ٹیسوری کیخلاف چوری کا پرچہ درج کرانے والے گٹکا برآمدگی کیس میں جیل منتقل

بدین کی مقامی عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


ویب ڈیسک April 12, 2023
فوٹو فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے خلاف 15 سال قبل موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کروانے والے مدعی مقدمہ مجاہد علی اور نثار میمن کیخلاف پولیس نے گٹکا برآمد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع بدین میں 2008 میں کامران ٹیسوری کے خلاف موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرانے والے مدعی مقدمہ کو پولیس نے گٹکا برآمد کرنے کے مقدمے میں نامزد کرلیا۔

مزید پڑھیں: کامران ٹیسوری کو چوری کے الزام میں گرفتار کروانے والا نوجوان زیر حراست

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے خشک گٹکے کے بیس ، بیس پیکٹس برآمد ہوئے جس پر اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو بدین کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے مجاہد خواجہ اور نثار میمن کو جڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں