کترینہ کو گھرمیں آنے کی اجازت نہ دینے پررنبیرکا والدین کا گھرہی چھوڑنے کا فیصلہ

رنبیر اور کترینہ کی دوستی کو کا فی عرصہ ہو چکا تاہم رشی کپور نے انہیں گھر میں مسلسل آنے کی اجازت نہیں دی، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک April 19, 2014
رنبیر کپور کے گھر کی تزئین و آرائش جاری ہے جو اگلے ہفتے مکمل ہوجائے گی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD/PESHAWAR: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنی محبت کترینہ کیف سے بلا روک ٹوک ملاقاتوں کے لئے اپنے والدین کا خاندانی گھر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور گزشتہ ایک برس سے اپنے لئے الگ گھر ڈھونڈ رہے تھے جو بالاخر انہیں مل گیا ہے اور اب اس گھر کی تزئین و آرائش جاری ہے جو اگلے ہفتے تک مکمل ہوجائے گی، جس کے بعد وہ اپنے والدین رشی کپور اور نیتو سنگھ کو چھوڑ کر الگ رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنبیر کی کترینہ سے دوستی کو کلافی عرصہ گزر چکا ہے تاہم اب تک رشی کپور نے انہیں اپنے گھر میں مسلسل آنے کی اجازت نہیں دی اسی وجہ سے اب وہ الگ گھر میں رہائش اختیار کررہے ہیں جہاں وہ اور ان کی دیرینہ دوست بلا کسی روک ٹوک جب چاہیں مل سکیں، تاہم رنبیر کے خاندانی ذرائع نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں باپ بیٹے کے درمیان زبردست ذہنی ہم آہنگی ہے اور وہ نئے گھر منتقل ہونے کے باوجود وہ اپنی خاندانی رہائش گاہ میں وقفے وقفے سے قیام کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں