سستا پیٹرول صوبوں سے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا طلب

بلوچستان نے ڈیٹا فراہم کردیا، رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد

موٹر سائیکل مالکان کے کوائف جانچنے کے بعد سستے داموں پٹرول دیا جائے گا—فائل فوٹو

وفاقی حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کا منصوبہ عنقریب شروع ہونے کا امکان ہے۔


حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل مالکان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی کے منصوبے کیلیے صوبوں سے رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے طلب کیا ہے، جسے نادرا سے منسلک کیا جائے گا۔ موٹر سائیکل مالکان کے کوائف چیک کیے جانے کے بعد انہیں ماہانہ سستے داموں پیٹرول دیا جائے گا۔



یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی درآمد اسی مہینے سے شروع ہوجائے گی، وزیر پیٹرولیم


محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کردیا ہے، جس کے مطابق بلوچستان میں رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔


 
Load Next Story