
پی اے سی نے این ڈی ایم اے کے ایک ارب روپے سے زائد کے ایمرجنسی فنڈ کی بینک میں سرمایہ کاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے 15روز میں تحقیقات مکمل کرنے اور ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کر دی۔
پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت قومی صحت، تخفیف غربت ، وزارت اطلاعات و نشریات اور این ڈی ایم اے کے حسابات سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی اے سی؛ اوگرا، نیپرا، پی ٹی سی ایل سمیت 8 اداروں کے مکمل آڈٹ کا حکم
پی اے سی نے نرسنگ کونسل، سی پی ایس پی اور وزارت صحت کے دیگر منسلک اداروں کے آڈٹ نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جو ادارہ بھی قومی خزانے سے پیسے اور دفاتر کیلیے سرکاری زمین لیتا ہے اسکے حسابات کا آڈٹ ضروری ہے۔
کمیٹی نے تین ارب روپے سے زائد کے ایمرجنسی ریلیف فنڈز کے عدم استعمال پر برہمی کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے مشاورت کے بعد منصوبوں کو فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔