عمر اکمل کا ستارہ گردش میں ون ڈش قانون کی خلاف ورزی پرعدالت طلب
قانون کی خلاف ورزی پر عمر اکمل 3 مئی کو عدالت میں پیش ہوکر اپنا مؤقف پیش کریں ، جوڈیشل مجسٹریٹ
مقامی عدالت نے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو اپنی شادی کے دوران ون ڈش قانون کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں طلب کرلیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ واہگہ ٹاؤن کی عدالت میں قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کے خلاف ون ڈش اور رات دیر تک شادی کی تقریب جاری رکھنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے دیئے گئے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمر اکمل کو 3 مئی کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ عمر اکمل کی شادی سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی صاحبزادی سے ہوئی ہے، اس حوالےسے 16 اپریل کو نجی فارم ہاؤس میں ان کی مہندی کی تقریب تھی، پولیس نے ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔