آننت امبانی کی سالگرہ پر عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی شاندار پرفارمنس

آننت امبانی کی سالگرہ کے موقع پر عاطف اسلم کی پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے


ویب ڈیسک April 13, 2023
(فائل فوٹو)

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی سالگرہ میں پاکستانی گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس سے چار چاند لگا دیئے۔

دبئی میں آننت امبانی کے چھوٹے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں بھارتی فنکاروں سمیت پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کو بھی سُروں کی محفل سجانے مدعو کیا گیا تھا۔

آننت امبانی کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر عاطف اسلم نے شاندار پرفارمنس دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں راحت فتح علی خان کو بھی فلم باڈی گارڈ کے گانے 'تیری میری پریم کہانی' پر داد سمیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد ہے تاہم بھارت میں آج بھی بڑی تعداد میں پاکستانی فنکاروں کے پرستار موجود ہیں اس لئے بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام دبئی میں کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں