بھارت میں کورونا بےقابو ایک روز میں 10 ہزار نئے کیسز رپورٹ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا، بھارتی میڈیا
بھارت میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 ہزار سے زائد کوویڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں آج رپورٹ کیسز کی تعداد 10 ہزار 158 ہے جبکہ گزشتہ روز 7 ہزار 830 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 30 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
بھارت میں فعال کوویڈ-19 کیسز کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ یومیہ مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کووڈ مسلسل بڑھ رہا ہے اور اگلے 10-12 دنوں تک کیسز بڑھیں گے تاہم اس کے بعد انفیکشن کم ہو جائے گا۔