سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے قابل اعتراض تصاویر شکایت کنندہ کے رشتے داروں کو بھی بھیجی، ایف آئی اے

فوٹو : ایکسپریس نیوز

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے پر ملزم سجاد علی کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھا اور ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ملزم نے قابل اعتراض تصاویر شکایت کنندہ کے رشتے داروں کو بھی بھیجی۔


ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد اور سوشل میڈیا اکاونٹ برآمد کر لیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کو مٹیاری سے گرفتار کیا، ملزم کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story