کراچی کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی 17 کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا برآمد

خفیہ اطلاع پر شاہراہ فیصل اور ڈیفنس میں چھاپے مارے گئے، ڈیڑھ کروڑ مالیت کے 2 ٹرک بھی ضبط کرلیے گئے


ویب ڈیسک April 13, 2023
کسٹمز انٹیلی جنس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے

کسٹمز انٹیلی جنس کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران 17 کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا برآمد کرلی گئیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انعام وزیر کے مطابق خفیہ اطلاع پر شاہراہ فیصل اور ڈیفنس میں چھاپے مارے گئے اور اس دوران 17.6کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ الیکٹرانک مصنوعات برآمد کی گئیں۔

اسمگل شدہ اشیا کی ترسیل میں استعمال ہونے والے 2 ٹرک بھی ضبط کرلیے گئے جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ برآمد شدہ اشیا میں 1185ایل سی ڈیز،ایل ای ڈیز، 5382 پینلز، 75 سی پی یو، 1210ہارڈ ڈرائیوز، 130ریم، 650کی بورڈز، 650کلوگرام کمپیوٹر کی پاور کورڈز شامل ہیں۔

کسٹمز انٹیلی جنس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں