میک اپ آرٹسٹ نے بدسلوکی سے پیش آنے والی معروف اداکارہ کیخلاف آواز اُٹھا دی

اداکار کیمرے کے پیچھے کام کرنے والوں کی روزی چھیننے کی طاقت رکھتے ہیں، میک اپ آرٹسٹ نعمان خان


ویب ڈیسک April 13, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز سے وابستہ آرٹسٹ نعمان خان نے اپنے ساتھ بدسلوکی سے پیش آنے والی اداکارہ کے خلاف آواز اُٹھا دی۔

شوبز انڈسٹری کے مختلف تنازعات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آئے دن چرچے ہوتے رہتے ہیں جن میں آج کل زیادہ تر کیمرے کے پیچھے کام کرنے والے افراد اداکاروں کی جانب سے پیش آنے والے بدسلوکی کے واقعات منظرِ عام پر لاتے نظر آتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ میک اپ آرٹسٹ نعمان خان کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ نعمان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان شوبز کی ایک معروف اداکارہ ان کے ساتھ بہت بدسلوکی سے پیش آئی ہیں اور انہیں اداکارہ کی وجہ سے اس پراجیکٹ سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

نعمان خان نے ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا نام لیے بغیر بتایا کہ وہ اُن کے ساتھ عجیب طرح پیش آرہی تھیں نعمان کی جانب سے وجہ پوچھنے پر اداکارہ بھڑک گئیں اور سیٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔


میک اپ آرٹسٹ نے بتایا کہ یہی نہیں بلکہ اُس اداکارہ نے پروڈکشن سے ڈیمانڈ کردی کہ اگر یہ میک اپ آرٹسٹ سیٹ پر رہا تو وہ کام نہیں کریں گی جس پر نعمان نے خود ہی سیٹ چھوڑ دیا کیونکہ صرف 2 دن کی ہی شوٹنگ باقی تھی۔

نعمان خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اداکار کیمرے کے پیچھے کام کرنے والوں کی روزی روٹی چھیننے کی طاقت رکھتے ہیں اور مشہور ہونے کے بعد شروعات میں مدد کرنے والوں کو بھول جاتے ہیں۔

میک اپ آرٹسٹ نے انکشاف کیا کہ اب صرف کیمرہ مین، اسپاٹ بوائے اور میک اپ آرٹسٹ نہیں بلکہ اداکار ڈائریکٹرز کو بھی کھری کھری سُنا دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں