عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں وزیراعظم

عمران نیازی نے پہلے امریکا پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب اسے خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 13, 2023
عمران نیازی نے پہلے امریکا پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب اسے خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں، پہلے امریکا پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب اسے خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ تعلقات درست ہوسکیں۔



شہباز شریف نے کہا کہ اس عمل کے دوران عمران نیازی کے جھوٹ اور اقتدار کی ہوس کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم مفادات خطرے میں پڑگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں