امریکا نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی جاسوسی کی خفیہ دستاویز لیک

یوکرین جنگ پر امریکا نے انتونیو گوتریس کے علاوہ افریقی ممالک کے رہنماؤں کی بھی جاسوسی کی


ویب ڈیسک April 13, 2023
امریکا نے یو این چیف کے علاوہ افریقی ممالک کے سربراہان کی بھی جاسوسی کی، فوٹو: فائل

افشا ہونے والے خفیہ دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جاسوسی کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افشا ہونے والی خفیہ دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور ان کی نائب کے درمیان ہونے والی گفتگو کی نگرانی کی گئی۔

خفیہ دستاویز میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ امریکا نے ایسا اس لیے کیا کیوں کہ ان کے بقول اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل روسی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے خواہش رکھتے ہیں۔

لیک ہونے والی متعدد دستاویزات کے مطابق یوکرین جنگ کے حوالے سے یو این سیکرٹری جنرل کے علاوہ کئی افریقی رہنماؤں کی بھی نگرانی کی گئی۔

لیک ہونے والی خفیہ دستاویز میں عالمی غذائی قلت کے پیش نظر اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان طے پانے والے 'بلیک سی گرین ڈیل' کا بھی تذکرہ ہے۔

علاوہ ازیں افشا ہونے والے حساس امریکی دستاویزات میں چین کے روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادے کا ذکر بھی ہے۔

امریکی حکام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جاسوسی کرنے کے حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں