جوڈیشل کمیشن کی جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس بنانے کی سفارش کر دی
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس بنانے کی سفارش کر دی۔
رپورت کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس مسرت ہلالی کے نام پر غور کیا گیا ہے۔
اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران نے جسٹس مسرت ہلالی کے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بننے کی سفارش کی۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارش حتمی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔
واضح رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور سینئیر ترین جج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
یاد رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہونے والی خیبر پختون خوا کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختون خوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن ماحولیاتی تحفظ ٹریبونل بھی رہ چکی ہیں۔ وہ خیبر پختون خوا کی پہلی خاتون محتسب کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔