محمد عامر 31 برس کے ہوگئے پی سی بی کا نیک تمناؤں کا اظہار
فاسٹ بولر آئی سی سی ٹی20 اور چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ رہے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر 31 برس کے ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بائیں ہاتھ کے پیسر کو جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کی۔
محمد عامر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 259 شکار کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں، وہ آئی سی سی ٹی20 کی فاتح ٹیم جبکہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت میں بھی فاسٹ بولر کا اہم کردار تھا۔
قبل ازیں محمد عامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ وہ ان دنوں لیگز کرکٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔