سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں دہشت گردی کاعنصر نظرانداز نہیں کیاجاسکتا رحمن ملک

یہ تاثرغلط ہے کہ بوائلرپھٹنےاورجنریٹرکےجلنےکی وجہ سےآگ لگی, رحمن ملک


ویب ڈیسک September 16, 2012
یہ تاثرغلط ہے کہ بوائلرپھٹنےاورجنریٹرکےجلنےکی وجہ سےآگ لگی, رحمن ملک. فوٹو ثناء

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بلدیہ ٹاؤن کی متاثرہ فیکٹری کےدورے کےدوران کہا ہےکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں دہشت گردی کاعنصر نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ آگ لگنےکےواقعےکی مختلف زاویوں سےتحقیقات کی جارہی ہے، فیکٹری میں آگ لگنے سے قیمتی جانوں کانقصان قومی سانحہ ہے، ملزموں کوسخت سےسخت سزادیں گے، یہ تاثرغلط ہے کہ بوائلر پھٹنےاورجنریٹرکےجلنےکی وجہ سےآگ لگی ، دونوں درست حالت میں ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ کہ فائرایگزٹ بند کرنے والے مجرموں کوکسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اس پہلوکوبھی دیکھاجارہا ہےکہ کہیں آگ انشورنس کلیم کے لئےتونہیں لگائی گئی، معاملےکی چھان بین کےلئےتمام دستاویزات تحویل میں لےلی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں