حنا بیات ’پیارا رمضان‘ پروگرام کے دوران مرحوم شوہر کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں

جب شوہر بیمار تھے تو زیادہ سے زیادہ وقت اپنے شوہر کے ساتھ گزارنا چاہتی تھی، حنا خواجہ بیات


ویب ڈیسک April 13, 2023
(فوٹو: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ)

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ حنا بیات مرحوم شوہر اور زندگی کی تلخیوں کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔

حال ہی میں اداکارہ حنا بیات ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں شریک ہوئیں۔ اداکارہ میزبان رابعہ انعم سے زندگی میں مرحوم شوہر کے ساتھ گزارے ہوئے ماضی کے بہترین لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

حنا بیات نے بتایا کہ ان کے شوہر روجر بیات داؤد ایک بہترین انسان اور دوست تھے وہ ہمیشہ انہیں زندگی کے ہر قدم پر بےحد سپورٹ کرتے تھے۔



یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حنا بیات ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پہنچ گئیں

حنا بیات کا کہنا تھا کہ جب ان کے شوہر بیمار تھے تو وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے شوہر کے ساتھ گزارنا چاہتی تھیں مگر وہ انہیں کہتے تھے کہ تمہیں اپنی زندگی جینی ہے۔ حنا بیات نے پیغام دیا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کی جتنی زندگی لکھی ہے وہ آپ کو شکر ادا کرتے ہوئے جینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کر گئے

یاد رہے کہ حنا بیات پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ہیں وہ کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، رواں سال کے آغاز میں حنا بیات کے شوہر کینسر سے جنگ ہار کر خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں