امریکا چلتی ٹرین میں مسافر نیم برہنہ ہوکر سب کے سامنے نہانے لگا

مسافر کی چلتی ٹرین میں نہانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک April 13, 2023
مسافر نے لباس اتار کر سب کے سامنے نہانا شروع کردیا؛ فوٹو: فائل

امریکا میں چلتی ٹرین میں دیگر مسافروں کی موجودگی سے بے نیاز ایک مسافر نے اپنے کپڑے اتارے اور سوٹ کیس میں کھڑے ہو کر نہانے لگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سوٹ کیس میں نہانے کا سامان رکھ کر اور سوٹ کیس کو بطور باتھ ٹب استعمال کرکے چلتی ٹرین میں نہانے والے مسافر نے سب کو حیران اور پریشان کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ٹرین میں اپنی نشست سے اُٹھتا ہے اور کپڑے اتار دیتا ہے اس کے بعد سوٹ کیس کھولتا ہے جس میں ایک چھوٹا ٹب، پانی کی بوتل، صابن وغیرہ ہوتے ہیں۔



نیم برہنہ شخص سوٹ کیس میں رکھے ٹب پر کھڑا ہوگیا بوتل سے پانی کو بدن پر ڈالا اور صابن لگا کر نہانے لگا۔ پھر تولیے سے خود کو خشک کرکے کپڑے تبدیل کرلیے۔

مسافر کی اس غیر اخلاقی حرکت پر زیادہ تر مسافر اُٹھ کر دوسرے ڈبے میں چلے گئے جب کہ کچھ اس حرکت پر ہنستے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں