بھارت میں وزیراعلیٰ کا پوسٹر ہٹانے پر کتے کے خلاف مقدمہ درج

دیسام پارٹی کے مقامی رہنما نے مقدمہ درج کراکے کتے کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا


ویب ڈیسک April 13, 2023
دیسام پارٹی کے رہنماؤں کا کتے کو سزا دینے کا مطالبہ؛ فوٹو: ویڈیو گریب

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کے دیوار پر لگے پوسٹر کو کھرچنے کے الزام پر کتے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے علاقے وجئے واڑہ میں تیلگو دسام پارٹی کے ایک رہنما مقامی تھانے میں کتے کے خلاف انوکھی شکایت لے کر پہنچ گئے اور مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔

یہ مقدمہ وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے تناظر میں درج کیا گیا جس میں ایک کتے کو دیوار پر لگے ایک پوسٹر کو کھرچتے اور پھاڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹر پر وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی تصویر تھی۔

تیلگو دسام پارٹی کے مقامی رہنما داساری ادے سری نے مطالبہ کیا کہ کتے کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن رہنماؤں اس مطالبے کو مضحہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیسام پارٹی کے لیڈر کو اپنا دماغی علاج کرانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں