نوکری کا جھانسہ دیکر کینیا سے کراچی بلائی گئی 2 لڑکیاں بازیاب 5 ملزمان گرفتار

ملزمان نے پنجابی سودگران سوسائٹی کے ایک گھر میں قید کر رکھا تھا، پولیس

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

نوکری کا جھانسہ دیکر کینیا سے کراچی بلائی گئی 2 لڑکیوں کو پولیس نے بازیاب کراکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ 4 ماہ قبل ایک گروہ نے کینیا میں 2 لڑکیوں کو نوکری کاجھانسہ دیکر کراچی بلایا جہاں ملزمان نے دو خواتین کے پاسپورٹ اپنے قبضے میں لیکر انھیں سچل تھانے کی حدود پنجابی سودگران سوسائٹی کے ایک گھر میں قید کر رکھا تھا اور ان پر تشدد بھی کرتے تھے۔


پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کا اپنے گھروالوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تو انھوں مغویوں لڑکیوں کے گھر والوں نے اپنے قونصل خانے سے رابطہ کرکے تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔

ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم کے مطابق قونصل خانے نے فوری طور پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل سے رابطہ کیا۔ ایس ایس پی نے مزید بتایاکہ اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی، پولیس نے پنجابی سودگران سوسائٹی میں چھاپہ مارکر دونوں لڑکیوں کو بازیاب کراکے 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ گروہ کا سرغنہ موقع سے فرار ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں راجہ اور غلام حسنین بھی شامل ہیں جبکہ ایس ایس پی نے مزید تین نام بتانے سے گریز کیا۔
Load Next Story