ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
ملزم نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اس کے رشتے داروں کو بھیجیں، ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل حیدرآباد نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اس کے رشتے داروں کو بھیجیں۔ ملزم سجادعلی کو خفیہ اطلاع ملنے پر مٹیاری سے گرفتار کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل سے شکایت کنندہ خاتون سے متعلق قابل اعتراض مواد برآمد ہوا اور جس سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے قابل اعتراض مواد شیئر کیا گیا اس کا سراغ بھی لگا لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جاری ہے۔