پی آئی اے کا عید پر کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان

کرایوں میں رعایت سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر مستفید ہوسکیں گے

اطلاق 22 اور 23 اپریل کو ہوگا، اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر مستفید ہوسکیں گے، ترجمان ، فوٹو: فائل

پی آئی اے نے عید الفطر پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے عید کے موقع پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔


ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق 22 اور 23 اپریل کو ہوگا۔ مذکورہ سہولت سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر مستفید ہوسکیں گے۔

 
Load Next Story