ٹک ٹاک نے پاکستان سے اپ لوڈ ہونے والی 1 کروڑ 27 ہزار کے قریب ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
عالمی سطح پر 8 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار 819 اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا، ٹک ٹاک
مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2022ء کے درمیان کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار کے قریب پاکستان سے اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز حذف کردیں۔
ٹک ٹاک کی جانب سے سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی (اکتوبر-دسمبر2022ء) کی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
یہ رپورٹ پلیٹ فارم پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے ٹک ٹاک کے کثیرالجہتی نقطہ نظر سے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔علاوہ ازیں، یہ رپورٹ کام کے دوران محفوظ اور خوش آئند رہنے کے لیے جوابدہی کے ذریعے اعتماد کے حصول کے لیے پلیٹ فارم کے جاری عزم کی عکاسی بھی کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، عالمی سطح پر 8 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار 819 اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا جو شرح کے اعتبار سے 6 فیصد بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک کے خود کار طریقے سے 4 کروڑ 68 لاکھ 36 ہزار 47 ویڈیو ڈیلیٹ کی گئیں جبکہ 5 کروڑ 47 لاکھ 75 ہزار 49 ویڈیوز کو دوبارہ پلیٹ فارم پر بحال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان میں سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر12,628,267 ویڈیوز حذف کی گئیں۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو حذف کرنے کے علاوہ پلیٹ فارم نے سپیم قرار پانے والے اکاؤنٹس اور اْن کے ذریعے پوسٹ کی گئیں ویڈیوز بھی حذف کیا جبکہ خود کار طریقے سے اکاؤنٹس کو بننے سے روکنے کے لیے فعال اقدامات کیے گئے۔
مذکورہ سہ ماہی کے دوران پاکستان سے 89.7 فیصد ویڈیوز کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے پہلے حذف کی گئیں جبکہ 95.5 فیصد ایسی ویڈیوز ایک دن کے اندر حذف کی گئیں۔ سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران فعال رہتے ہوئے حذف کی جانے والی ویڈیوز کی شرح 98.8 فیصد تھی۔
عالمی سطح پر، 17,877,316 ایسے اکاونٹس بھی حذف کیے گئے جن کے بنانے والوں پر 13 برس سے کم عمر ہونے کا شبہ تھا۔ مزید یہ کہ 54,453,610 ایسی ویڈیوز بھی حذف کی گئیں جن کا تعلق جعلی اکاؤنٹس سے تھا۔
ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے حوالے سے وضاحت
ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز ایک ایسے تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کی گئیں ہیں جو تحفظ، شمولیت اور مستند ہونے کو ترجیح دیتا ہے۔ ٹک ٹاک کی پالیسیاں ہر شخص پر اور تمام اقسام کے مواد پر لاگو ہوتی ہیں اور اپنے نفاذ کے حوالے سے مستقل اورمساوی طور پر نافذ رہنے کی کوشش کرتی ہیں۔
ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب مواد کی شناخت کرنے، جائزہ لینے اور مناسب کارروائی کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انسانوں کا یکساں استعمال کرتا ہے۔