نواز شریف نے شاہی مہمان کی حیثیت سے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
نواز شریف شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
مسلم لیگ ن کے قائد اور اُن کی صاحبزادی سمیت دیگر کو شاہی خاندان کی جانب سے آخری عشرے میں شاہی مہمان کی حیثیت سے عمرہ ادائیگی کی دعوت دی گئی تھی۔
نواز شریف لندن سے سعودی عرب جبکہ مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد پاکستان سے دو روز قبل سعودی عرب پہنچے۔
نواز شریف، مریم نواز سمیت اُن کے ساتھ شریک دیگر افراد نے شاہی پروٹوکول کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔
اس کے علاوہ ایک روز قبل نائیجیریا کے صدر نے شاہی پروٹوکول میں عمرہ ادا کیا جبکہ برونائی کے سلطان حسنال بلکیہ نے ایک روز قبل روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔