وزیراعظم سے زرداری اور بلاول کی ملاقات قانونی اور آئینی اقدامات کرنے پر اتفاق

سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کی


ویب ڈیسک April 13, 2023
فوٹو فائل

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی۔

تینوں سیاسی رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں: آٹھ رکنی بینچ نے 'سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ' پر عمل در آمد روک دیا

اس ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ آئندہ کی حکمت عملی سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکمران جماعتوں نے 'عدالتی اصلاحات بل' پر تاحکم ثانی عمل روکنے کا حکم مسترد کردیا

ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام قانونی اور آئینی اقدامات کر نے پر اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |