
پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او سائٹ بی زوار حسین کے مطابق ایس پی بلدیہ ڈویژن مغیث احمد ہاشمی کی نگرانی میں سائٹ صنعتی ایریا میں گٹکے اور ماوے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان سلمان ، حبیب اللہ ، محمد امجد اور حماد حسن کو گرفتار کرلیا جبکہ فرحان فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق کارخانے پر چھاپے کے دوران 16 کارٹن میں موجود 1280 پیکٹ ایم جے گٹکا 6 بورے ماوا ، 65 کلو چھالیہ کے 10 بورے ، ایک من تمباکو کے 7 بورے اور گٹکے میں استعمال کیے جانے والا کیمیکل کے 6 بورے جن کا وزن 120 کلو ہے ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔