پاکستان کی کونسی اداکارہ رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا کی ہمشکل ہیں
اگر اِن دونوں میں سے کوئی ایک غائب ہوجائے تو دوسرا اس کی جگہ کام کر سکتا ہے
پاکستان شوبز کے اداکار آغا علی اور ان کی اہلیہ کا ماننا ہے کہ اداکارہ یشما گل رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا کی ہمشکل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ یشما گِل اور ساتھی فنکار آغا علی کو ایک ساتھ بیٹھے دلچسپ گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس گفتگو میں آغا علی یشما کو بتاتے ہیں کہ وہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا جیسی نظر آتی ہیں۔
آغا علی نے یشما سے کہا کہ وہ ان دِنوں نیٹ فلکس پر جارجینا کا پروگرام 'آئی ایم جیارجینا روڈریگز' دیکھ رہے ہیں جس کے بعد ان کی اہلیہ حنا آغا الطاف کا بھی یہی ماننا ہے کہ یشما گل جارجینا کی ہمشکل لگتی ہیں۔
آغا علی کی یہ بات سُن کر یشما گل نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے شخص نہیں جو انہیں یہ بات کہہ رہے ہیں بلکہ اس سے قبل بھی 5 لوگ انہیں بتا چکے ہیں کہ وہ جارجینا جیسی دکھائی دیتی ہیں۔
آغا علی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر آپ دونوں میں سے کوئی ایک غائب ہوجائے تو دوسرا اُس کی جگہ کام کر سکتا ہے۔