
دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کرانے کے لیے بات چیت کا آغاز ہوگیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے آئی پی ایل منتظمین کے ساتھ لیگ کرانے کے لیے رابطہ کیاہے، جس پر بہت بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔
آئی سی سی چیئرمین بھی کرکٹ مقابلوں کو کھیل کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں مقابلوں کے حق میں ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت میں پھیلتے کورونا وائرس نے آئی پی ایل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
سعودی عرب میں سیاحت ویژن دوہزار تیس کے تحت فٹبال، گراں پری فارمولاہ ون سمیت دوسرے کھیلوں کےمقابلے تواتر سے ہورہے ہیں تو ایسے میں کرکٹ لیگ نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے۔
اگر یہ لیگ ممکن ہوپاتی ہے تو پھر اس میں انڈین کرکٹرز کی شرکت کے لیے بھی پالیسی میں تبدیلی کی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔