امارات آذربائیجان ایتھوپیا کا پاکستانی ہوابازی شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

مقامی لوگوں کے لیے ایوی ایشن شعبے میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔

مقامی لوگوں کے لیے ایوی ایشن شعبے میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔

پاکستان کے ہوابازی شعبے کے لئے مثبت خبر سامنے آگئی۔

متحدہ عرب امارات، آذربائیجان اور ایتھوپیا نے پاکستان کے ہوابازی شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا۔

متحدہ عرب امارات کی ایک اور ائیرلائن سرمایہ کاری کے تحت پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ "وز ایئر" نے پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وز ائیر کو پاکستان کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی درخواست منظور کرلی

آذربائیجان اور ایتھوپیا نے بھی پاکستان میں ائرلائن انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ سی اے اے نے آذربائیجان ائیرکے فلائٹ آپریشن کی درخواست وزارت ہوابازی کو بھیج دی۔ ایتھوپین ائیر نے پاکستان کے لئے فلائٹ شیڈول سی اے اے کو منظوری کے لیے بھیج دیا۔

غیر ملکی ائرلائنز کے پاکستان آنے سے مقامی طور پر لوگوں کے لیے ایوی ایشن شعبے میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔
Load Next Story