سلمان خان کا سوشل میڈیا پر ورزش کرتی تصاویر کیساتھ مداحوں کو پیغام

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا

(فوٹو: انسٹاگرام)

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کیا ہے۔

سلمان خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے روز مرہ کے معاملات کے حوالے سے مداحوں کو باخبر رکھتے ہیں۔

دبنگ اداکار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر جم سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں ٹانگوں کی ورزش سے نفرت کرنا پسند ہے اور اس کے بعد ان کی 'حالت خراب' ہو گئی ہے۔
Load Next Story