بابراعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

بابراعظم ٹی20 میچز کی سینچری مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی بن گئے


Sports Reporter April 14, 2023
وہ آج ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل کریں گے فوٹو : اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آج ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

کپتان بابراعظم نے آج ٹی20 میچز کی سنچری مکمل کرلی ہے اور وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل محمد حفیظ اور شعیب ملک یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

شعیب ملک 123 اور محمد حفیظ 119 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کی ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے

دائیں ہاتھ کے منفرد انداز کے بیٹر اب تک 99 میچز میں 3355 رنز بناچکے ہیں جس میں دو زبردست سنچریاں بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں